چیئرمین پی سی بی کی بنگالی امپائرز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

چیئرمین پی سی بی کی بنگالی امپائرز کو  پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل آصف محمود سے ملاقات کی۔۔۔

 اس دوران دوطرفہ امور اور کرکٹ کے فروغ سے متعلق تعاون پر اتفاق کیا گیا، محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی۔میڈیارپورٹ کے مطابق محسن نقوی اور آصف محمود نے ملاقات میں ویمن کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں