کھیل اور لیجنڈز شائقین کو متحد کرتے ہیں:شاہد آفریدی

کھیل اور لیجنڈز شائقین کو متحد کرتے ہیں:شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل اور لیجنڈز شائقین کو متحد کرتے ہیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد آفریدی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارتی شائقین کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی ہے ۔ویڈیو میں شاہد آفریدی بھارتی شائقینِ کرکٹ سے ہاتھ ملاتے ، ان کے ساتھ تصاویر بنواتے اور انہیں آٹوگراف دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے انسٹاسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ سیاست سے بڑھ کر جوش و ولولہ، شائقین مختلف رنگوں کی جرسیاں پہن سکتے ہیں لیکن کھیل اور لیجنڈز انہیں متحد کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں