پاک،افغان، یو اے ای ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز میں شامل ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول کے مطابق تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 29 اگست کو کھیلا جائے گا،دوسرا میچ یواے ای اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ یواے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 1 ستمبر کو کھیلا جائے گا،چوتھا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 2 ستمبر کو کھیلا جائے گاپانچواں میچ پاکستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر کو کھیلاجائے گا۔چھٹا میچ افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔