ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظہبی میں ہونگے :وینیوز کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھاکہ ایشیا کپ کے میچز کے میزبان دبئی اور ابوظہبی ہونگے۔۔۔
افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی میں ہوگا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کا میزبان دبئی ہوگا۔پاکستان اپنے تینوں پول میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت کے دو میچز دبئی میں ہونگے اور ایک میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔14ستمبرکو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کا میزبان بھی دبئی سٹیڈیم ہوگا۔افغانستان اور ہانگ کے درمیان میچ 9 ستمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا، 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا ،تما م میچز مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہونگے ۔