پانچواں ٹیسٹ: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف، 50 کے مجموعی سکور پرایک انگلش بیٹر آؤٹ

پانچواں ٹیسٹ: بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 374 رنز کا ہدف، 50 کے مجموعی سکور پرایک انگلش بیٹر آؤٹ

لندن (سپورٹس ڈیسک ) پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 374 رنز کا بڑا ہدف دیدیا۔۔۔

بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رنز بنائے ، جس کے ساتھ انہیں 373 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔یشسوی جیسوال نے 118 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آکاش دیپ نے 66، رویندرا جدیجہ اور واشنگٹن سندر نے 53، 53 رنز بنائے ،اس سے قبل بھارت پہلی اننگز میں صرف 224 رنز بنا سکا اور انگلینڈ کی ٹیم 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیاور پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل کی۔ 374 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 50 کے مجموعی سکور پرانگلینڈ کاایک بیٹر زیک کرولی 14 رنزبنا کر آؤٹ ہو گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں