آئندہ5سالہ سپورٹس پالیسی کا مجوزہ ڈرافٹ تیار،اہم سٹیک ہولڈرز نظرانداز

 آئندہ5سالہ سپورٹس پالیسی کا مجوزہ  ڈرافٹ تیار،اہم سٹیک ہولڈرز نظرانداز

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے نئی سپورٹس پالیسی بارے اہم اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات لئے بغیر ہی آئندہ پانچ سالہ سپورٹس پالیسی کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا۔

سال 29-2024کی نئی سپورٹس پالیسی کی سفارشات کی توثیق کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ جس میں بیوروکریسی کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ نئی سپورٹس پالیسی کو پیش کیا جائیگا جبکہ کاغذی کاررووائی پوری کرنے کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے متعلقہ اداروں کو ایک خط اور نئی مجوزہ سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ بھی بھجوا دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں