چیئرمین پی سی بی کی امریکا میں بابراعظم رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات
فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں پاکستانی کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات کی اور فلوریڈا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی بھی دیکھا۔۔۔
کرکٹرز سے ملاقات میں محسن نقوی نے کہاکہ خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں۔ مستقبل میں ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹس آ رہے ہیں، ایک دوسرے کو اسی طرح سپورٹ کریں تاکہ کامیابی حاصل کرسکیں۔