پی ایس بی:پنشن کی پائیدار فراہمی کیلئے کنٹریبیوٹری فنڈ قائم

پی ایس بی:پنشن کی پائیدار فراہمی کیلئے کنٹریبیوٹری فنڈ قائم

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ادارہ جاتی اصلاحات کے تسلسل میں مستقبل کے مالی دباؤ سے بروقت نمٹنے اور پنشن کی پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ قائم کر دیا ہے۔۔۔

اس فنڈ میں سالانہ 73ملین اکٹھے ہوسکیں گے ،جو نہ صرف مستقبل کی پنشن ادائیگیوں کو یقینی بنائے گا بلکہ اضافی رقم کو منافع بخش اسکیموں میں لگا کر مالی فوائد بھی حاصل کیے جا سکیں گے ۔ ترجمان پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے 34 ویں بورڈ اجلاس میں موجودہ پنشن قوانین میں ترمیم پر غور کے بعد کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دی تھی جس کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ نے کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اب ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا موت کی صورت میں ملازمین کو صرف 365 دن کی چھٹیوں کی انکیشمنٹ دی جائے گی جبکہ سابقہ پالیسی کے تحت 365 دن سے زائد چھٹیوں کے 50 فیصد پر بھی بنیادی تنخواہ دی جاتی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں