سہ فریقی سیریز، افغان شائقین کو کنٹرول کرنیکی نئی حکمت
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے شارجہ سٹیڈیم انتظامیہ نے نئی حکمت عملی بنالی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے دوران افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے شارجہ سٹیڈیم انتظامیہ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی، اگست اور ستمبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کیلئے نئے قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے ۔ سہ فریقی میچ میں پاک افغان میچ کیلئے شائقین کو الگ الگ انٹری کروائے جانے کا امکان ہے ، پاکستانی شائقین کو الگ انکلوژرز جبکہ افغانی شائقین کیلئے الگ راستہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی شائقین جذباتی ہوجاتے ہیں شارجہ سٹیڈیم انتظامیہ نے الگ الگ بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، پاک افغان شائقین میں ماضی میں متعدد مرتبہ ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔