فخر زمان انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے آؤٹ
لا ڈرہل(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے آؤٹ ہوگئے۔
رپوٹس کے مطابق فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے ۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے آؤٹ ہوئے ۔فخر زمان آج شام وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے ۔