انگلینڈ بھارت ٹیسٹ ، زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ ، زیادہ سنچریوں  کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہو گیا، سیریز میں مجموعی طور پر 21 سنچریاں بن گئیں۔

1955ء میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی 21 سنچریاں بنی تھیں۔ شبمن گل نے 4، جو روٹ نے 3 سنچریاں سکور کیں، کے ایل راہول، رشبھ پنت، جیسوال، ہیری بروک نے 2، 2 سنچریاں بنائیں۔ جڈیجا، واشنگٹن سندر، جیمی سمتھ، بین ڈکِٹ ،بین سٹوکس اور اولی پوپ نے بھی ایک، ایک سنچری بنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں