لیونل میسی نے بھارتی مداحوں کے خواب توڑ دئیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔
کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے ۔وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور سپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی تاہم اب غیر ملکی ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ وہ اکتوبر میں بھارت آنے سے قاصر ہے ۔