پی ایس ایل دنیا کی دوسری دلچسپ فرنچائز لیگ قرار
لندن(سپورٹس ڈیسک)بی بی سی کی رپورٹ میں پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا بہترین توازن، سنسنی خیز مقابلے شائقین کا دل جیتنے لگے ، سب سے زیادہ دلچسپ لیگ میں آئی پی ایل کا پہلا نمبر ہے ۔پی ایس ایل میں اوسط پہلی اننگز کا سکور 180 رنز دنیا کی تمام لیگوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ پی ایس ایل میں 27.5 فیصد میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، آئی پی ایل کے 28.9 فیصد میچز آخری اوور تک گئے ۔ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے اوسط انٹرنیشنل کیپس 351 جو تمام لیگ میں دوسری سب سے زیادہ ہے ، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی اوسط انٹرنیشنل کیپس 423 اور آئی پی ایل میں 335 ہے ۔پی ایس ایل نے کوالٹی اور سنسنی میں بگ بیش کو کافی پیچھے چھوڑ دیا، تفریحی انڈیکس کے 5 اہم میٹرکس میں پی ایس ایل کا اوسط دنیا میں دوسرا بہترین ہے ۔