بین شیلٹن نے کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
22 سالہ امریکا کے ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں 29 سالہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو کو 7-6(7-5)،4-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا۔