اوور فور ٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی
کراچی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایم سی اوور فور ٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
آئی ایم سی اوور فور ٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تفصیلات ایک اہم اجلاس میں طے کی گئیں، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل گیمز کے باعث کیا گیا ہے جو اس سے قبل اس کا انعقاد یکم سے 13 دسمبر 2025 تک طے کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی وی سی اے نے کہا کہ ہمارا ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر یکم سے 13 دسمبر تک شیڈول تھا مگر ایک ہی وقت میں 2 بڑے ایونٹس کے انعقاد سے حکومت سندھ کو سکیورٹی اور لاجسٹک کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا تھا۔