بابر اعظم کو سعید انور اور کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک سنچری درکار

 بابر اعظم کو سعید انور اور کوہلی کا ریکارڈ  توڑنے کیلئے ایک سنچری درکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں لیجنڈری اوپنر سعید انور کا پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

سعید انور نے 247 میچز اور 244 اننگز میں 20 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ بابراعظم اب تک132 میچز اور 129اننگز میں 19 سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔بابراعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں بلکہ وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 20 سنچریاں بنانے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔اگر وہ اگلی تین اننگز میں ایک اور سنچری سکور کر لیتے ہیں تو وہ بھارتی سٹار ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے ، جنہوں نے 133 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں