صرف65 میچز میں 131وکٹیں شاہین آفریدی کا عالمی ریکارڈ قائم

صرف65 میچز میں 131وکٹیں  شاہین آفریدی کا عالمی ریکارڈ قائم

ٹرینیڈاڈ (سپورٹس ڈیسک ) شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں۔علاہ وازیں شاہین آفریدی نے میچ میں شاندار کیچ پکڑا جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کیچ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر ایون لیوس کو واپس پویلین جانا پڑا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں