بولنگ میں بہتری لانا ہوگی :محمد رضوان
ٹرینیڈاڈ (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ ہمیں بولنگ میں بہتری لانا ہو گی، ٹاس جیتنے کا بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے مشکل کنڈیشنز میں بیٹنگ کی انہیں کم سکور پر روکنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ جیت کا پورا کریڈٹ حسن نواز اور حسین طلعت کو جاتا ہے ، آخری میں شاہین اور نسیم نے اچھی بولنگ کی۔