حب ریلی 17اگست کو گڈانی بلوچستان کے ساحلی علاقے پر ہوگی
حب (سپورٹس ڈیسک ) 12 ویں حب ریلی 17اگست کو گڈانی بلوچستان کے ساحلی علاقے پر ہوگی۔
چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ حب ریلی 50 کلومیٹر کے خطرناک ٹریک پر مشتمل ہوگی، ایونٹ میں 14 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے ، ریلی میں 50 سے زائد ڈرائیورز اور بائیکرز ایکشن میں ہونگے ، ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لیں گی۔ ریلی میں نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت دیگر نامور ریسرز ایکشن میں ہونگے ۔