حیدر علی پر الزام عائد کرنیوالی لڑکی میں جلد معاملات طے ہونے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور اُن پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مانچسٹر پولیس کے زیر تفتیش کیس میں حیدر علی اور مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کے درمیان معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہوسکتے ہیں، تاہم کرکٹر حیدر علی کیس کے خاتمے تک برطانیہ چھوڑ کر نہیں جا سکتے ۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 7 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔