سپورٹس بورڈ :ڈائریکٹر ایڈمن کی محکمے کے اندر سے تعیناتی کا مطالبہ

سپورٹس بورڈ :ڈائریکٹر ایڈمن کی محکمے کے اندر سے تعیناتی کا مطالبہ

راولپنڈی(زاہداعوان/سپورٹس رپورٹر)پنجاب بھر کے سنیئر سپورٹس افسروں نے سپورٹس بورڈ پنجاب(ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب) میں ڈائریکٹر ایڈمن کی خالی نشست پر محکمے کے اندر سے تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو تحریری درخواست دیدی۔۔۔

 ڈائریکٹر سپورٹس اورڈویژنل سپورٹس افسروں کے دستخطوں سے بھیجی گئی درخواست میں مذکورہ آسامی کیلئے گریڈ 18کے 4سنیئر ترین ،اہل اور تجربہ کار افسروں کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس میں ڈائریکٹر ایڈمن واحد نشست ہے جس پر کیڈر افسران اگلے گریڈ میں ترقی پا سکتے ہیں، جس کیلئے پنجاب بھر میں 12ڈویژنل سپورٹس افسرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز، 40ڈسٹرکٹ سپورٹس افسرز اور 140تحصیل سپورٹس افسرزشامل ہیں۔ سپورٹس افسروں کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمن کیلئے گریڈ 18کے سنیئرترین افسروں رانا ندیم انجم، شاہ منظر فرید، رانا حماداقبال اور فیصل امیراحمد کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ ماضی میں محکمہ کے اندر سے ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے افسروں کے تقررناموں کی کاپیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس خضر اقبال چوہدری سے ملاقات بھی کی اور اپنا موقف پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں