ٹوکیو:باکسنگ مقابلے کے دوران زخمی دوسرا جاپانی باکسربھی چل بسا

ٹوکیو:باکسنگ مقابلے کے دوران  زخمی دوسرا جاپانی باکسربھی چل بسا

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں باکسنگ ایونٹ میں لڑائی کے دوران دماغی چوٹیں لگنے سے زخمی ہونیوالادوسراباکسربھی چل بسا۔

 ٹوکیو کے کوراکوئن ہال میں 2 اگست کو ہونے والے مقابلوں میں 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری اور ہیروماسا اُراکاوا زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، کوٹاری دوروزقبل دم توڑگئے تھے جبکہ اُراکاوا گزشتہ روززندگی کی بازی ہارگئے ،جاپان باکسنگ کمیشن کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک ہی ایونٹ میں دو باکسرز کو دماغی چوٹ کی وجہ سے سر کی اوپن سرجری کروانا پڑی ہو۔ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ اور جاپانی باکسنگ برادری سے تعزیت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں