تیسرے ٹی 20میں پاکستان ویمنز کی فتح ،سیریز2-1سے آئرلینڈکے نام
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ قومی بیٹر منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے ۔
یہ ٹی ٹونٹی میں ان کی دوسری سنچری ہے جبکہ آئرلینڈ نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔اتوار کو کھیلے گئے تیسرے میچ میں آئرلینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر155 رنز بنائے ۔توپاکستان ویمنز نے 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹوں پر 156 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔