دوسرا ون ڈے ،حسن نے ہار کی وجہ کم رنز کو قرار دیدیا
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہمارے رنز کچھ کم تھے ، اگر رنز 200 یا 210 رنز ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔دوسرے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہمارے لیے یہ ایک مشکل دن تھا۔۔۔
ہم نے جس طرح بولنگ کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر معمولی کوشش تھی۔حسن علی نے کہاکہ جس طرح ردر فورڈ اور چیس نے کھیلا، انہوں نے آؤٹ کلاس کیا اور وہ میچ کو ہم سے دور لے گئے ۔ یہ ایک شاندار ٹور جا رہا ہے ، ہم نے یہاں کھیل کر ہمیشہ لطف اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز ٹیموں کے لیے یہاں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ہمیشہ یہاں ماحول سے لطف اٹھاتے ہیں، یہاں ہمیشہ کراؤڈ ہوتا ہے اور سپورٹ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں تقریباً دو سال کے بعد واپس آکر کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں ہمیشہ اچھے ایریاز میں بولنگ کی کوشش کرتا ہوں۔حسن علی نے کہا کہ میں اپنی بولنگ سے مطمئن ہوں۔ میں اب تیسرے میچ کا منتظر ہوں، ہمیشہ ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔