ایشیا کپ،بھارتی ٹیم ناقابل شکست ہوگی:سورو گنگولی

 ایشیا کپ،بھارتی ٹیم ناقابل شکست ہوگی:سورو گنگولی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)سورو گنگولی نے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو واضح فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کا خیال ہے کہ ہندوستان آئندہ T20 ایشیا کپ کی ناقابل شکست ٹیم ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس وقت بریک پر ہے ، آئی پی ایل کے بعد اس نے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے اور اب وہ ایشیا کپ میں جائیں گے وہ ایک بہت مضبوط سائیڈ ہے ۔سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم پہلے سے ہی ریڈبال میں غالب ہے اور وائٹ بال کے فارمیٹس میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہے دبئی میں اچھی وکٹوں پر، بھارت کو ہرانا بہت مشکل ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں