نور زمان عالمی گیمز کے سکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
چینگ ڈو(سپورٹس ڈیسک)عالمی انڈر23 سکواش چیمپئن نور زمان عالمی گیمز 2025 کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان نے جاپان کے آر ٹوزوکی کو 1-3 سے مات دے دی۔ فیصلہ کن تیسرے گیم میں نور زماں نے جان توڑ مقابلے کے بعد 19-12 سے فتح پاکر فائنل میں جگہ بنا لی۔