چین میں ورلڈ گیمز کے دوران اطالوی کھلاڑی ہلاک
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)اطالوی اورینٹیئرنگ ایتھلیٹ متیا دیبرٹولیس چین کے شہر چنگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز کے دوران مقابلے میں گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔۔۔
منتظمین کے مطابق 29 سالہ دیبرٹولیس 8 اگست کو اورینٹیئرنگ ایونٹ کے دوران بے ہوش پائے گئے اور 4 روز بعد چل بسے ۔ یہ اطلاع ورلڈ گیمز اور انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن کے مشترکہ بیان میں دی گئی۔