ہاکی پلیئرزکے بقایاجات ،اولمپیئن رشید الحسن کا گولڈ میڈل بیچنے کا اعلان

ہاکی پلیئرزکے بقایاجات ،اولمپیئن  رشید الحسن کا گولڈ میڈل بیچنے کا اعلان

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا )اولمپیئن رشید الحسن نے ہاکی کی فلاح کے لئے گولڈ میڈل فروخت کرنے کا اعلان کردیا،پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ رشید الحسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج ہاکی شدید زوال کا شکار ہے۔۔۔

 جہاں نہ اولمپکس میں کوالیفائی کر سکے اور نہ کوئی میڈل جیتا جا سکا۔ فیڈریشن کے ذاتی مفادات نے قومی کھیل کو تباہ کردیا ۔ رشید الحسن نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے دی گئی اپنی اعزازی ممبرشپ کو احتجاجاً واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیڈریشن کو تین ماہ کا الٹی میٹم دیا کہ اگر کھلاڑیوں کے بقایاجات فوری ادا نہ کیے گئے تو مجبورہو کر وہ اپنا 1984 کا گولڈ میڈل عالمی مارکیٹ میں نیلام کر کے اس کی رقم نوجوان کھلاڑیوں کے بقایاجات فوری ادا کے لیے خرچ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں