ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے ہاتھ میں تھا:رضوان

ابتدائی 40 اوورز تک میچ  ہمارے ہاتھ میں تھا:رضوان

جمیکا(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابتدائی چالیس اوورز تک میچ ان کے ہاتھوں میں تھا، لیکن پھر ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شائی ہوپ نے عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں