لیجنڈ بمقابلہ لیجنڈ،ٹائسن کا مے ویدر سے مقابلے کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لیجنڈری باکسرز مائیک ٹائسن اور فلائیڈ مے ویدر نے 2026 میں ایک باکسنگ مقابلے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔59 سالہ مائیک ٹائسن نے انسٹاگرام پر اس ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا۔۔۔
، جس میں دونوں باکسرز کے چہروں کا آدھا حصہ دکھایا گیا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے : ‘لیجنڈ بمقابلہ لیجنڈ۔اس باکسنگ سٹار نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف یہ لکھا: ‘جلد آ رہا ہے ۔مائیک ٹائسن اس بات پر حیران تھے کہ فلائیڈ مے ویدر نے مقابلے کے لیے ہاں کر دی۔ چونکہ یہ ایک نمائشی مقابلہ ہو گا، اس لیے اگر مے ویدر، مائیک ٹائسن سے ہار بھی گئے تو ان کا 50-0 کا ریکارڈ متاثر نہیں ہو گا۔