شاہد آفریدی نے شدت پسند بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بیان دے کر شدت پسند بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔جہاں شاہد آفریدی نے وَرلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پر دوبارہ سخت تنقید کی وہیں۔۔۔
اُنہوں نے پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے ،شاہد آفریدی نے کہاانگلینڈ میں میچ کے لیے لوگ ٹکٹ خرید چکے تھے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کر لی تھی اور پھر بھی بھارت نے کھیلنے سے انکار کر دیا، یہ سوچ کیا تھی؟ میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔ بھارت کے کچھ کھلاڑی آج بھی یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی ہیں، وہ جب سے ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں یہی ثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں، وہ کھلاڑی ایشیا کپ میں کمنٹری بھی کر رہے ہیں۔اِن کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم ہار جائے تو عوام اِن کے گھروں کو جلانے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور طرح طرح کی دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں، ہمارے ملک میں یہ روایت نہیں ہے ، ہم صبر شکر کر لیتے ہیں۔