زمبابوے کے سین ولیمز منشیات کے اعتراف کے بعد ٹیم سے باہر
ہرارے (سپورٹس ڈیسک)تجربہ کار زمبابوین بلے باز سین ولیمز کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔۔۔
کیونکہ زمبابوے کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے مزید زیرِ غور نہیں ہوں گے اور ان کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025 کے بعد تجدید نہیں کیا جائے گا۔زمبابوے کرکٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب 39 سالہ سین ولیمز نے خود بورڈ کو آگاہ کیا کہ وہ منشیات کے استعمال کے مسئلے میں مبتلا ہیں اور رضاکارانہ طور پر بحالی مرکز میں داخل ہو گئے ہیں۔