13 سالہ چینی تیراک کا نیشنل گیمز میں ایشیائی ریکارڈ

13 سالہ چینی تیراک کا نیشنل گیمز میں ایشیائی ریکارڈ

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)کم عمر سٹار یو زیدی نے چین کے نیشنل گیمز، شینزن میں شاندار تیراکی کے ساتھ ایشین ریکارڈ قائم کر کے دنیا بھر کے تیراکی کے شائقین کو حیران کر دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 سالہ یو زیدی نے گزشتہ روز خواتین کے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں 2 منٹ 7 اعشاریہ 41 سیکنڈز کے ٹائم کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔شمالی صوبہ ہیبئی سے تعلق رکھنے والی سکول طالبہ نے اپنی ہم وطن تیراک یے شی وین کا 2012 کے لندن اولمپکس میں بنایا ہوا 2 منٹ 5 اعشاریہ 57 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، یہ وہ وقت تھا جب یو زیدی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔شین ژن میں یو زیدی کی اس کارکردگی کو دیکھ کر شائقین حیرت زدہ رہ گئے ، باصلاحیت تیراک کا یہ دنیا بھر میں تاریخ کا 9واں تیز ترین ریکارڈ بھی بن گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں