بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8وکٹ سے ہرا دیا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ۔مہرین علی نے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز سکور کیے ۔جواب میں بھارت بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔