گنگولی نے کولکتہ ٹیسٹ پچ کی ذمہ داری ٹیم کیمپ پر ڈال دی

 گنگولی نے کولکتہ ٹیسٹ پچ کی  ذمہ داری ٹیم کیمپ پر ڈال دی

کولکتہ (سپوٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے کولکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری بھارتی ٹیم کیمپ پر ڈال دی۔

سابق کپتان نے شبمن گل اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ذمہ دار ٹھہرایا۔سابق کپتان نے کہا کہ پچ ویسی ہی بنائی گئی ہے جیسی انڈین کیمپ نے چاہی تھی۔انہوں نے کہاکہ 4 روز جب آپ پچ پر پانی نہ لگائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے ، کیوریٹر سوجن مکھرجی کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں