بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 34 رنز سکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔سٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے اعزاز چھین لیا۔تیسرے ون ڈے میں 37 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ۔