سٹارک کا انگلش بیزبال حکمت عملی میں تبدیلی کا دعویٰ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے بیز بال حکمت عملی میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پہلے انگلش ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز جوڑنے کی حکمت عملی بنا رکھی تھی، وہ ٹیسٹ میں بھی 7 کی اوسط سے رنز سکور کر رہے تھے ۔ سٹارک کے مطابق انگلش ٹیم اب زیادہ متوازن انداز اپنا رہی ہے تاکہ فتح کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔ سٹارک کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹیں انگلینڈ کے لیے چیلنج ہوں گی۔