کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار

رویندرا ، لیتھم کی سنچریاں ،نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 417 رنز

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)راچن رویندرا اور کپتان ٹام لیتھم کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنالئے اور اس کو مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 481 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے ۔راچن رویندر 176 اور کپتان ٹام لیتھم 145 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 279 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔کیوی بیٹرز نے انتہائی ذمہ دارانہ اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان بولرز کو مسلسل پریشان رکھا،نیوزی لینڈ نے 231 رنز کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اپنے بھرپور تسلط کا مظاہرہ کیا اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا ڈالے اور مجموعی برتری کو 481رنزتک پہنچا دیا۔ویسٹ انڈیز کے کیمارروئچ اور اوجے شیلڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویل ینگ 21 اورمائیکل بریسویل6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں