سعودی کلب الہلال کی محمد صلاح میں دلچسپی
ریاض (سپورٹس ڈیسک)سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری سٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔
لیورپول نے محمد صلاح کے ممکنہ انخلا کے پیش نظر متبادل کھلاڑی کی تلاش بھی تیز کر دی ہے اور بورن ماتھ کے گھانا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فارورڈ انتوان سیمینیو کو ممکنہ جانشین کے طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے ۔ لیورپول انتظامیہ صورتحال پر پرسکون ہے جبکہ محمد صلاح کے بارے میں ایم ایل ایس کلب سان ڈیاگو سے بھی مشاورت جاری ہے ۔