کورین فٹبالر سے بھتہ وصول کرنے والی خاتون کو قید کی سزا
سیؤل (سپورٹسڈیسک)جنوبی کوریا کی عدالت نے معروف فٹبال سٹار سون ہیونگ من کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو 4 سال قید کی سزا سنا دی۔
خاتون کا خاندانی نام یانگ ہے ۔ استغاثہ کے مطابق یانگ نے 2024 میں سون ہیونگ من سے 300 ملین وون، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتے ہیں بطور بھتہ وصول کیا تھا۔اس نے فٹبالر کو مبینہ حمل کی الٹراساؤنڈ تصویر بھیج کر دھمکی دی تھی کہ اگر رقم ادا نہ کی تو دعویٰ کر دیگی کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے ۔