اجاز پٹیل اور ٹام بلنڈل کی کیوی سکواڈ میں واپسی
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے اجاز پٹیل اور ٹام بلنڈل کی ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔
بائیں ہاتھ کے سپنر اجاز پٹیل کو فاسٹ بولر بلیئر ٹکنر کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، جو دوسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ ٹام بلنڈل پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔