میسی کا دہلی دورہ ، ایک مصافحے کا ایک کروڑ وصول

میسی کا دہلی دورہ ، ایک مصافحے کا ایک کروڑ وصول

ایونٹ صرف چند لوگوں تک محدود ، وی آئی پی،کارپوریٹ شخصیات شامل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار لیونل میسی کے دہلی دورے کے دوران ہوٹل میں ایک نجی میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کچھ منتخب وی آئی پی اور کارپوریٹ شخصیات ہی شامل تھیں جس کا مقصد وی آئی پی شخصیات کو فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سے ذاتی ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔ یہ ایونٹ صرف چند لوگوں تک محدود تھا جنہیں پہلے سے دعوت دی گئی تھی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے تک کی رقم وصول کی گئی۔

اس نجی تقریب میں یہ رقم ادا کرنے والے افرادکو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میسی کے ساتھ مختصر بات چیت اور ایک مصافحہ کرنے کی اجازت تھی۔ ملاقات کا دورانیہ چند منٹوں تک محدود تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کا موقع دیا جا سکے ۔ایونٹ میں شریک افراد کی تعداد محدود تھی تاکہ میسی کی پرائیویسی اور سکیورٹی برقرار رہے ۔ اس موقع پر کسی بھی طرح کی فوٹوگرافی یا میڈیا کوریج کے لیے سخت پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں