بگ بیش لیگ میں بابراعظم پھر ناکام

بگ بیش لیگ میں بابراعظم پھر ناکام

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں بھی بابر اعظم ناکام ہو گئے ۔بابراعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف نو رنز بنائے ۔

انہیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بالر لیوک ووڈ کی گیند پر میتھیو شارٹ نے کیچ آؤ ٹ کیا، بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں بھی بابراعظم ناکام رہے تھے ۔اپنے پہلے میچ میں انہوں نے پرتھ اسکارچرز کے خلاف دو رنز بنائے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں