ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے

ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید جہاز میں  سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید پرو ہاکی لیگ سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ذرائع کے مطابق ارجنٹینا سے وطن واپسی پر ٹرانزٹ کیلئے جہاز برازیل میں رکا تو انجم سعید نے مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کی۔ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے سگریٹ نوشی پر شکایت کی تو سکیورٹی عملے نے انجم سعید کو آف لوڈ کردیا۔ دوسری جانب انجم سعید نے اس واقعے کی تردید کی ہے ،واپسی پر دبئی میں کام کے سلسلے میں رکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں