بھارت روایتی حریف، فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی:ہارون رشید
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ نازم کھلاڑی ہارون رشید نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے ، اسے فائنل میں ہرانا بڑی کامیابی ہے۔
ایک انٹرویو میں سابق کھلاڑی ہارون رشید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت اور اچھی کارکردگی سے فتح ملی، ایشیا کپ جیت لیا اب ورلڈ کپ کا سوچیں وہاں، آسٹریلیا، نیوز لینڈ اور انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ تیاری ابھی سے کرنی ہوگی۔