بابر اعظم نے ننھے مداح کو دستانوں کا تحفہ دے دیا

بابر اعظم نے ننھے مداح کو  دستانوں کا تحفہ دے دیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ننھے مداح کو اپنے گلوز بطور تحفہ دے دئیے۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں پسِ پردہ سے آواز آتی ہے کہ بچے کیلئے کوئی مشورہ دے دیں بابر بھائی۔ بابر اعظم اپنا بیگ کھولتے ہیں، اپنے دستانے ننھے بچے کو دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں مشورہ کیا ہے ، بس زندگی انجوائے کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں