لیونل میسی کی بہن کی شادی حادثہ کی وجہ سے ملتوی
میامی (سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار لیونل میسی کی بہن ایک سنگین ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے باعث انہیں اپنی آئندہ ماہ ہونے والی شادی ملتوی کرنا پڑ گئی ہے ۔
حادثہ امریکا کے شہر میامی میں پیش آیا، جہاں ماریا سول میسی گاڑی چلاتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھیں اور گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔ ماریا سول اب خطرے سے باہر ہیں۔