بھوٹان کے بولر کا ٹی ٹونٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ

بھوٹان کے بولر کا ٹی ٹونٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھوٹان کے بولر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف میچ میں 4اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کر لیں۔ میانمار کی ٹیم 127 رنز کے تعاقب میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس سے قبل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں