آئی سی سی نے میلبورن پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں میلبورن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے وکٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا، جو کہ چار سطحوں پر مبنی درجہ بندی میں نچلی سطح سے دوسری کیٹیگری ہے ۔ اس فیصلے کے بعد ایم سی جی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے جو پانچ سال تک ریکارڈ پر رہے گا۔