پیٹ کمنز،ہیزل ووڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنیکا امکان
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان پیٹ کمنز، تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو انجری خدشات کے باوجود آسٹریلیا کے ممکنہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
کمنز کمر کی انجری کا شکار ہیں اور آئندہ چار ہفتوں میں ان کا ایک اور سکین کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی حتمی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث مکمل ایشز سیریز نہیں کھیل سکے ۔